ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسلمانوں اور دلتوں پر شدت پسند تنظیموں کے غنڈوں کے ذریعے ہورہے حملوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی کی بیداری مہم

مسلمانوں اور دلتوں پر شدت پسند تنظیموں کے غنڈوں کے ذریعے ہورہے حملوں کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی کی بیداری مہم

Sun, 27 Aug 2017 03:57:34    S.O. News Service

بھٹکل 26/اگست (ایس اونیوز) ملک کے متعدد علاقوں میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہورہے حملوں کے تعلق سے مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے ملک کے کئی شہروں اور علاقوں میں بیک وقت ایس ڈی پی آئی کی جانب سے بعد نماز جمعہ  انسانی زنجیر بناکر عوام الناس میں بیداری پیداکرنے کی کوشش کی گئی۔ اسی طرح کی ایک مہم  یہاں بھٹکل مدینہ جمعہ مسجد کے باہر بھی ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب  چلائی گئی۔ جس میں ایک انسانی زنجیر بناکر عوام میں یہ پیغام دیا گیا کہ ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔

ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر نے بتایا کہ ملک میں صرف بیف کے نام پر ملک کے مختلف حصوں میں 29 مسلمانوں  کو مارا گیا، جبکہ آٹھ دلتوں کو بھی موت کے گھاٹ اُتارا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ  ملک میں جو حالات ہیں، اُس سے مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، مگر ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لئے ہمیں اس طرح کے ظلم کی وارداتوں پر اپنے گھروں سے باہر نکلنا چاہئے ۔  عاکف و دیگر ذمہ داران نے بھی اس موقع پر مسلمانوں میں بیداری پیداکرنے کی کوشش کی۔

کافی تعداد میں مسلمانوں نے انسانی زنجیر بناتے ہوئے عوام الناس کو ملک کے  بدلتے حالات سے روشناس کرانے کی کوشش کی گئی۔  انسانی زنجیر میں لوگوں نے اپنے اپنے ہاتھوں میں بینرس اُٹھا رکھے تھے ، جس میں جلی حرفوں میں لکھا گیا تھا کہ  Come out of home  یعنی  گھروں سے باہر نکلو۔

انسانی زنجیر بناکر عوام الناس میں بیداری مہم پیدا کرنے کی یہ کوششیں مینگلور میں بھی جمعہ نماز کے فوری بعد کئے جانے کی ایس ڈی پی آئی (مینگلور یونٹ) نے پریس ریلیز کے ذریعے خبر دی ہے۔


Share: